4th Street Bar Hive-Bar

Hive-Bar Powered by Hive beta-fdb5b5b

Community post

Tabdeeli Ka Agaz

 تبدیلی کا آغاز *****
ایک آدمی گدھا ریڑھی پر شیشا لے کر جا رہا تھا کہ سڑک پر ایک کھلے گٹر کی وجہ سے اس کی ریڑھی الٹ گئ اور سارا شیشہ ٹوٹ گیا وہ غریب فٹ پاتھ پر سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور رونے لگا کہ مالک کو کیا جواب دوں گا ، لوگ اس کے ارد گرد کھڑے ہو گےُ ، اور ہمدردی تسلی دینے لگے.....اتنے میں ایک بزرگ آگے بڑھے اور سو روپے اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوےُ کہنے لگے بیٹا اس سے نقصان تو پورا نہیں ہو گا لیکن رکھ لو...بزرگ کی دیکھا دیکھی باقی لوگوں نے بھی اس کے ہاتھ میں سو پچاس کے نوٹ رکھنے شروع کردئیے ،تھوڑی ہی دیر میں شیشے کی قیمت پوری ہوگئ ، تو اس نے سب کا شکریہ ادا کیا....
تو ایک شخص بولا بھئ شکریہ تو ان بزرگ کا ادا کرو جنھوں نے ہمیں یہ راہ دکھائ اور چپکے سے چل دئیے ...
سب ہی اپنے طور پر نیکی کا کام کرنا چاہتے ہیں...................
.....لیکن سوال یہ ہے کہ پہلا قدم کون بڑھاےُ ؟؟؟
آئیے آج سے ہم عہد کریں نیکی کا کام بھی کریں گے اور لوگوں کو سیدھا راستہ بھی دکھائیں گے..... 

3 upvotes $0.00

Replies (1)

Review before signing

Posting as . Signing with . Keychain permission: Posting. Hive Keychain will ask you to approve this action next.


  
Technical details

Operation fingerprint: